0
Tuesday 14 Jan 2020 17:50

خیبر پختونخوا سے پولیو کا مزید ایک کیس سامنے آگیا

خیبر پختونخوا سے پولیو کا مزید ایک کیس سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے پولیو کا مزید ایک کیس سامنے آگیا جس کے بعد صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 92 ہوگئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر پشاور کے مطابق لکی مروت سے 25 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے نہ ہی ٹیکے لگائے گئے۔ متاثرہ بچے کے فضلے کے نمونے دسمبر میں قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے تھے جس میں پولیو وائرس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر پشاور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف لکی مروت سے پولیو کیسز کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔ دوسرے نمبر پر صوبے میں ضلع بنوں ہے جہاں سے 26 کیسز کو اب تک رپورٹ کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق صرف 2019ء کے کیسز ملک میں 136 کو پہنچ گئے ہیں، جبکہ دیگر صوبوں میں اسوقت صوبہ سندھ 25، صوبہ پنجاب 8، صوبہ بلوچستان 11 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ گذشتہ روز رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم صوبے کے 8 اضلاع بونیر، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، مالاکنڈ، سوات اور مہمند میں شروع کردی گئی ہے۔ سہہ روزہ انسداد پولیو مہم میں 21 لاکھ 41 ہزار 897 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جس کیلئے 7 ہزار ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 838432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش