0
Tuesday 14 Jan 2020 19:01

قاسم علی قاسمی شیعہ علماء کونسل لاہور کے ڈویژنل صدر نامزد

قاسم علی قاسمی شیعہ علماء کونسل لاہور کے ڈویژنل صدر نامزد
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے قاسم علی قاسمی کو لاہور ڈویژن کا صدر نامزد کر دیا ہے۔ انہوں نے عہدے کا حلف بھی لیا اور اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے ضلع لاہور کی تنظیم بھی سابقہ پوزیشن میں بحال کر دی ہے۔ ضلعی صدر شوکت علی اعوان، جنرل سیکرٹری جعفر علی شاہ اور کابینہ تمام تنظیمی یونٹ بحال ہو گئے ہیں۔ اس سے تنظیمی بحران جو مختلف آئینی عذرداریوں کے باعث پیدا ہوا تھا، ختم ہوگیا ہے۔ علامہ سبطین سبزوار ی نے عہدیداروں کو تنظیم سازی اور تربیت پر توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام گھر گھر پہنچانے اور قومی پلیٹ فارم کو مضبوط کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عدم فعالیت کا شکار عہدیدار فعالیت کا مظاہر ہ کریں ورنہ نئے لوگوں کو موقع دیں۔
خبر کا کوڈ : 838441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش