0
Tuesday 14 Jan 2020 20:53

سوات، چیتے کا آبادی پر حملہ 2 افراد زخمی

سوات، چیتے کا آبادی پر حملہ 2 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ سربانڈہ میں چیتا مقامی آبادی میں داخل ہو کر شہریوں پر حملہ آور ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد کی فائرنگ سے چیتا ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقہ سربانڈہ میں پیش آیا ہے۔ سربانڈہ ضلع سوات اور ضلع دیر کے مابین سرحدی پہاڑ پر واقع ہے۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت لعل محمد اور ابدالی کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دو چیتے ایک ساتھ آبادی پر حملہ آور ہوئے تھے جس میں ایک کو مار دیا گیا، جبکہ دوسرا چیتا دیر کے علاقہ نہاگ درہ کی جانب پھیلے جنگل میں غائب ہوگیا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور وائلڈ لائف کے حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق پہاڑوں میں شدید برفباری کے بعد چیتے نے آبادی کا رخ کیا ہے۔ وائلڈ لائف حکام نے مردہ چیتے کو گاڑی میں ڈال کر قریبی دفتر منتقل کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 838462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش