QR CodeQR Code

فیصل واوڈا لائیو پروگرام میں بوٹ لے آئے، قمر زمان کائرہ اور جاوید عباسی احتجاجا پروگرام چھوڑ کر چلے گئے

14 Jan 2020 21:23

نجی ٹی وی میں میز پر بوٹ رکھ کر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف کی بیماری ڈرامہ ہے، سمجھوتے کرنے والے بھڑکیں نہیں مارتے پھرتے ہیں، مریم نواز ووٹ کی عزت کے نعرے مارتی پھرتی تھیں، لندن کے ریسٹورنٹ میں سارے بھگوڑے اور اشتہاری ایک ساتھ بیٹھے تھے، مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا نجی ٹی وی کے پروگرام میں بوٹ لیکر آگئے۔ فیصل واوڈا کے اس عمل پر نون لیگ کے جاوید عباسی، پی پی کے قمر زمان کائرہ پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔ میزبان کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ یہ اس نظام کی توہین ہے، بوٹ کو ٹاک شوز میں نہیں لانا چاہیئے تھا۔ وفاقی وزیر کے اس طرز عمل پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی میں میز پر بوٹ رکھ کر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف کی بیماری ڈرامہ ہے، سمجھوتے کرنے والے بھڑکیں نہیں مارتے پھرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز ووٹ کی عزت کے نعرے مارتی پھرتی تھیں، لندن کے ریسٹورنٹ میں سارے بھگوڑے اور اشتہاری ایک ساتھ بیٹھے تھے، مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اپنے پیغام میں کہا کہ کئی ہفتوں پہلے ہی نون لیگ کے رہنماؤں کی اصلیت بتا دی تھی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ نام نہاد جمہوری لوگ اپنی چوری بچانے کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں، شاید وہ بھول گئے یہ 2013ء ہے نہ اس دور کے لوگ موجود ہیں، اس وقت وزیراعظم عمران خان ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹویٹر پر مریم نواز کی خاموشی ثابت کرتی ہے یہ بزدل لوگ ہیں، حکومت ان لوگوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دے گی، ان سے باتیں ہی کروا لو کہ ووٹ کو عزت دو۔


خبر کا کوڈ: 838467

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838467/فیصل-واوڈا-لائیو-پروگرام-میں-بوٹ-لے-آئے-قمر-زمان-کائرہ-اور-جاوید-عباسی-احتجاجا-چھوڑ-کر-چلے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org