0
Tuesday 14 Jan 2020 19:28
حملوں میں محفوظ رہنا معجزے سے کم نہیں

ایران کے جوابی حملوں میں بچ جانیوالے امریکی اہلکاروں کے اہم انکشافات

ایران کے جوابی حملوں میں بچ جانیوالے امریکی اہلکاروں کے اہم انکشافات
اسلام ٹائمز۔ ایرانی حملوں میں بچ جانے والے امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بنکروں میں پانچ گھنٹے تک رہے، حملوں میں محٖفوظ رہنا معجزے سے کم نہیں ہے، بیلسٹک میزائل کے حملوں میں عین الاسد بیس کی مضبوط دیواروں، کنٹینرز اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں میں بچ جانے والے امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ معجزانہ طور پر اس حملے میں محفوظ رہے۔ امریکی فضائیہ کی افسر لیفٹیننٹ کرنل اسٹیکی کولیمین نے بتایا بیلسٹک میزائلوں سے حملہ واقعی حیران کن تھا، ان حملوں میں محٖفوظ رہنا معجزے سے کم نہیں ہے۔ کینتھ گڈون نے کہا بنکروں میں پانچ گھنٹے تک رہے، حملے سے چند گھنٹے قبل ہی نوٹی فکیشن موصول ہوا تھا کہ بیس پر حملے کا خدشہ ہے اور تین گھنٹے بعد بمباری شروع ہوگئی، بیلسٹک میزائل کے حملوں میں عین الاسد بیس کی مضبوط دیواروں، کنٹینرز اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا جبکہ فوجیوں کے زیر استعمال سائیکلز، فرنیچر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

واضح رہے بغداد ائیرپورٹ پر امریکی فضائی حملہ میں ایران کی القدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کو جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد ایرانی حکومت نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر ایران نے امریکا پر جوابی وار کرتے ہوئے عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر دو حملے کئے تھے، واشنگٹن نے بھی حملوں کی تصدیق کر دی تھی جبکہ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا ایران کے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں میں 80 افراد ہلاک ہوئے۔ بعد ازاں عراق کے شہر بغداد میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائلوں کے حملوں کے بعد امریکی صدر نے ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران سے عراق میں موجود 2 فوجی اڈوں پر میزائل داغے گئے ہیں، حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور انفرااسٹرکچر نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، فی الحال سب اچھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 838470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش