0
Tuesday 14 Jan 2020 22:34

حشد الشعبی کیطرف سے امریکی انخلاء پر مبنی پارلیمانی فیصلے کی حمایت کا ایک مرتبہ پھر اعلان

حشد الشعبی کیطرف سے امریکی انخلاء پر مبنی پارلیمانی فیصلے کی حمایت کا ایک مرتبہ پھر اعلان
اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری مزاحمتی فورسز حشد الشعبی نے عراق سے امریکی انخلاء کے بارے پارلیمنٹ کے فیصلے کی حمایت کا ایک مرتبہ پھر اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملکی سکیورٹی اور فوجی حالات پر غور کرنے کیلئے عراقی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے کمانڈرز پر مشتمل ایک اعلی سطحی اجلاس بلایا گیا جس میں داعش کی باقیات کیخلاف مخصوص کارروائیوں پر مشتمل وسیع فوجی آپریشن جاری رکھے جانے پر زور دیا گیا اور عراق سے غیر ملکی خصوصا امریکی افواج کے نکال باہر کئے جانے پر مشتمل عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا گیا۔
اس اجلاس کے دوران عراقی سرکاری فورسز حشد الشعبی کے کمانڈرز نے ملکی دفاعی صلاحیتوں کو مزید طاقتور بنانے اور عراقی سرزمین پر قابض قوتوں کیطرف سے ہونیوالی غیرقانونی مداخلت کو روکنے کی تدابیر پر بھی غور کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 838478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش