QR CodeQR Code

استور، برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے 5 جوان سمیت 7 افراد جاں بحق

14 Jan 2020 23:22

استور انتظامیہ کے مطابق استور ڈمبابہو کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے آرمی انجینئر بٹالین کے پانچ جوان جاں بحق ہو گئے جبکہ دو زخمی ہیں۔ برفانی تودہ گرنے کا دوسرا واقعہ استور کے سرحدی علاقے قمری کے گائوں تھلی میں پیش آیا جہاں خاتون اور بچی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں برفانی تودہ گرنے کے دو الگ الگ واقعات میں پاک فوج کے پانچ جوان سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور بچی بھی شامل ہیں۔ استور انتظامیہ کے مطابق استور ڈمبابہو کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے آرمی انجینئر بٹالین کے پانچ جوان جاں بحق ہو گئے جبکہ دو زخمی ہیں۔ برفانی تودہ گرنے کا دوسرا واقعہ استور کے سرحدی علاقے قمری کے گاؤں تھلی میں پیش آیا جہاں خاتون اور بچی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ چار رہائشی مکانات تباہ جبکہ ساٹھ سے زائد مال مویشی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب جاں بحق ہونے والے پاک فوج کے تین جوانوں کے جسد خاکی کو گلگت منتقل کر دیا گیا ہے، دو لاشوں کو کل تک گلگت منتقل کیا جائے گا۔ مقامی لوگوں کے مطابق شدید برفباری کے بعد علاقے کی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل نہیں کیا جا سکا ہے، مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہے جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 838485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838485/استور-برفانی-تودہ-گرنے-سے-پاک-فوج-کے-5-جوان-سمیت-7-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org