0
Tuesday 14 Jan 2020 23:58

اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لئے اشتہار جاری

اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لئے اشتہار جاری
اسلام ٹائمز۔ مقامی انتظامیہ نے گلبرگ میں واقع سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لئے اشتہار جاری کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے مقامی اخبارات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لیے اشتہار شائع کردیا ہے۔ اشتہار کے مطابق اسحاق ڈار کے گھر کا رقبہ 4 کنال 17 مرلے ہے اور اس کی نیلامی کا عمل 28 جنوری کو ہوگا۔ گھر کی ابتدائی قیمت 18 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ بولی میں حصہ لینے کے خواہشمندوں کو پہلے 92 لاکھ 50 ہزار بطور زر ضمانت جمع کرانے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 838492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش