0
Wednesday 15 Jan 2020 00:59

علامہ ناصر عباس جعفری کا بارشوں اور برفانی تودے گرنے سے ہونیوالی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

علامہ ناصر عباس جعفری کا بارشوں اور برفانی تودے گرنے سے ہونیوالی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آزاد کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں شدید برفباری اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات، خاص طور پر آزاد کشمیر میں تودے گرنے سے ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے، علامہ ناصر عباس نے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے مجلس وحدت مسلمین کے رضا کاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، علامہ ناصر نے کہا کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، حکومت ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے کام شروع کرے۔
خبر کا کوڈ : 838496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش