0
Tuesday 14 Jan 2020 23:56

عراق، امریکی فوجی اڈے پر ایک بار پھر میزائل حملے

عراق، امریکی فوجی اڈے پر ایک بار پھر میزائل حملے
اسلام ٹائمز۔ عراق میں امریکی ایئربیس پر ایک بار پھر حملہ ہوگیا، اڈے پر بڑی تعداد میں فوجی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں قائم امریکی فوجی ایئربیس پر میزائل داغے گئے، اڈے پر درجنوں امریکی فوجی موجود تھے۔ البتہ اموات یا زخمیوں سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تاجی نامی ایئربیس پر راکٹ داغے گئے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں، جبکہ امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد انتقامی کارروائی کے طور عراق میں امریکی فوجی اڈے نشانے پر ہیں۔ واضح رہے کہ 9 جنوری کی رات کو عراق میں دو راکٹ حملے ہوئے تھے، عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ راکٹ بغداد کے گرین زون میں گرے۔

قبل ازیں ایران نے امریکی فوجی اڈے عین الاسد اور دیگر پر راکٹوں کی بارش کر دی تھی، ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں 80 افراد ہلاک ہوئے، تاہم گذشتہ روز امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان حملوں میں امریکی بیس کو نقصان پہنچا لیکن کوئی امریکی ہلاک نہیں ہوا۔ امریکا اور ایران کے درمیان موجودہ کشیدگی کا آغاز اس وقت ہوا جب گذشتہ جمعے کو امریکا نے بغداد ایئر پورٹ کے قریب ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو راکٹ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 838497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش