QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، غربت سے عاجز ایک اور غریب نے خودکشی کر لی

15 Jan 2020 01:30

ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقہ بختاور آباد میں پینتالیس سالہ شخص رحمت اللہ ولد عزیز اللہ قوم راجپوت سکنہ بختاور آبادنے غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر اپنے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، متوفی کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی نام نہاد ’’ریاست مدینہ‘‘ میں ایک اور غریب غربت، مہنگائی سے عاجز آکر موت کے پھندے پہ جھول گیا۔ 45 سالہ شخص نے غربت، بیروزگاری اور کمر توڑ مہنگائی سے تنگ آکر گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقہ بختاور آباد میں پینتالیس سالہ شخص رحمت اللہ ولد عزیز اللہ قوم راجپوت سکنہ بختاور آبادنے غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر اپنے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، متوفی کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔ متوفی کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ میں درزی کا کام کرتا ہوں جبکہ اس کا والدچنگ چی چلاتا تھا۔ موسمی حالات اور حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کام کاروبار ٹھپ تھا۔ والد نے گھر کا سودا سلف لانے کیلئے مجھ سے پیسے مانگ تو میں نے بتایا کہ میرے پاس جتنے پیسے تھے، میں اس کی ابھی دوائی لیکر آیا ہوں۔ جس کے بعد والد نے دلبرداشتہ ہوکر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ 


خبر کا کوڈ: 838501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838501/ڈی-ا-ئی-خان-غربت-سے-عاجز-ایک-اور-غریب-نے-خودکشی-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org