QR CodeQR Code

سعودیہ عرب اگر آج امریکہ سے تعلقات توڑ لے تو اس سے صلح کی بات ہو سکتی ہے، زاہد جعفری

15 Jan 2020 10:35

پریڈ گراوند اسلام آباد میں امریکہ مردہ باد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انجمن نثاران اہلبیت کے سربراہ نےکہا کہ ہمارے حکمرانوں کے پاس ریاست مدینہ کا جو تصور ہے وہ اسلامی نہیں، اگر ایسا ہوتا تو اب تک قاسم سلیمانی کی شہادت پر امریکہ مخالف بیان آچکا ہوتا۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن نثاران اہلبیت کے رہنما زاہد جعفری نے کہا ہے کہ اب وہ دور گزر گیا جب اسلام عالمی طاقتوں کے زیر اثر تھا اب ولی فقیہ امام زمانہ کا بیٹا موجود ہے جو قوت بھی رکھتا ہے، قاسم سلیمانی نے کہا تھا کہ پاکستان کی حفاظت کے لیے خون دینا پڑا تو خون بھی دوں گا، پریڈ گراوند اسلام آباد میں تحریک بیداری کے زیراہتمام ہونے والے امریکہ مردہ باد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کے پاس ریاست مدینہ کا جو تصور ہے وہ اسلامی نہیں، اگر ایسا ہوتا تو اب تک قاسم سلیمانی کی شہادت پر امریکہ مخالف بیان آچکا ہوتا، سعودیہ عرب اگر آج امریکہ سے تعلقات توڑ لے تو اس سے صلح کی بات ہو سکتی ہے۔ یو اے ای اور عرب ریاستیں اسرائیل کے تلوے چاٹتیں ہیں۔ پاکستان 22 کروڑ عوام کا ملک ہے جس کی خارجہ پالیسی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہونی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 838533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838533/سعودیہ-عرب-اگر-آج-امریکہ-سے-تعلقات-توڑ-لے-اس-صلح-کی-بات-ہو-سکتی-ہے-زاہد-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org