0
Wednesday 15 Jan 2020 10:40

ہم نے شہید قاسم کے خون کو ایک تحریک میں بدلنا ہے، اکبر صابری

ہم نے شہید قاسم کے خون کو ایک تحریک میں بدلنا ہے، اکبر صابری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے سابق عہدیدار اور نمائندہ اکبر صابری نے کہا ہے کہ وہ سید جواد نقوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے تمام ملت کو اکٹھا کرکے امریکہ شیطان بزرگ کو جواب دیا ہے۔ یہ اتحاد و وحدت کی فضا شہید کے خون کی برکت ہے، یہ اجتماع بتا رہا ہے کہ قاسم سلیمانی ایران کے نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کے کمانڈر تھے، اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں امریکہ مردہ باد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہم پاکستان کی سرزمین سے استعمار کے پنجوں کو نکال باہر کر دیں گے، ہمیں شہید کے خون کو ایک تحریک میں بدلنا ہے اور اتحاد امت کے تحت ہونیوالے تمام مظاہروں میں شریک ہونا ہے۔
خبر کا کوڈ : 838537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش