QR CodeQR Code

امریکہ کے پاکستان اور خطے سے نکلنے ہی میں ہماری عزت ہے، علامہ امین شہیدی

15 Jan 2020 10:48

پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں امریکہ مردہ باد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امت واحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج دو قوتیں آمنے سامنے ہیں اللہ کی قوت اور ابلیسی قوت، امریکہ ابلیسی قوتوں کا سرغنہ ہے، قاسم سلیمانی اسلام کا ہیرو بن کر اٹھا ہے اور اسلام کے ہیرو کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، ہم دشمن کو بتا دیں کہ استعماری طاقتوں کے مقابلے میں ہم ایک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاکستان اور خطے سے نکلنے ہی میں ہماری عزت ہے، دین اسلامی معاشرے پر غلبے کے لیے ہے، قرآن کریم مغلوب نہیں بلکہ غالب کتاب ہے، آج دو قوتیں آمنے سامنے ہیں اللہ کی قوت اور ابلیسی قوت، امریکہ ابلیسی قوتوں کا سرغنہ ہے، قاسم سلیمانی اسلام کا ہیرو بن کر اٹھا ہے اور اسلام کے ہیرو کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، ہم دشمن کو بتا دیں کہ استعماری طاقتوں کے مقابلے میں ہم ایک ہیں، پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں امریکہ مردہ باد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امت واحدہ کے سربراہ نے کہا کہ شہیدان کے خون نے انقلاب کو پھر زندہ کر دیا ہے، امریکہ کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہونا سلیمانی کے انتقام کا آغاز ہے، فوجی سربراہان سے گزارش کی تھی کہ امریکہ پر انحصار شکست کا باعث ہیں، ایک ایٹمی طاقت کو امریکہ کے جوتے چاٹنے والوں کے قدموں میں نہیں بیٹھنا چاہیے، عرب حکمرانوں کے سامنے ذلت اختیار کرنا دو قومی نظریے کی بھی نفی ہے۔


خبر کا کوڈ: 838540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838540/امریکہ-کے-پاکستان-اور-خطے-سے-نکلنے-ہی-میں-ہماری-عزت-ہے-علامہ-امین-شہیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org