0
Wednesday 15 Jan 2020 11:46

آئی ایس آئی اور ایٹمی پروگرام کی جاسوسی کا الزام، کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کا حکم معطل

آئی ایس آئی اور ایٹمی پروگرام کی جاسوسی کا الزام، کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کا حکم معطل
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کا لاہور ہائی کورٹ کا حکم معطل کردیا۔ سپریم کورٹ میں کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے کہ کرنل (ر) انعام عملی طور پر جاسوسی کرتے رہے، وہ اکیلے نہیں بلکہ ان کا پورا نیٹ ورک ہے، انہوں نے آئی ایس آئی اور جوہری پروگرام سمیت حساس معلومات افشا کیں اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی، ان کے نیٹ ورک کے کئی لوگ گرفتار ہوچکے ہیں، جن میں سے ایک کو پھانسی بھی ہوئی، جبکہ مزید لوگ بھی گرفتار ہونگے، دوران تحقیقات انہیں اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ بادی النظر میں انعام الرحیم کیخلاف مواد موجود ہے، تحقیقات مکمل ہوتے ہی انعام الرحیم کو قانونی معاونت فراہم کی جائے۔ انعام الرحیم کے وکیل طارق اسد نے دلائل کیلئے مہلت مانگ لی، جس پر سپریم کورٹ نے ان سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
 
خبر کا کوڈ : 838561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش