0
Wednesday 15 Jan 2020 12:16

لاہور آنیوالے مسافروں کا ویڈیو ریکارڈ رکھنے کا فیصلہ

لاہور آنیوالے مسافروں کا ویڈیو ریکارڈ رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس بھی موٹروے پولیس کی طرح شہر میں مسافر گاڑیوں کی انٹری پر ہر مسافر کی ویڈیو اپنے کیمرے میں ریکارڈ کرے گی۔ پہلے مرحلے میں بابو صابو شیراکوٹ چیک پوسٹ پر اس کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ چیک پوسٹ سے گزرنے والی ہر بس میں سوار مسافر کا ڈیٹا لاہور پولیس اپنے پاس محفوظ کرے گی۔ واضح رہے کہ موٹروے پولیس ایک عرصے سے اس طریقے پر گامزن ہے۔ بابو صابو چیک پوسٹ کو ماڈل ای چیک پوسٹ میں تبدیل کرنے کا کام بھی جاری ہے۔ ای چیک پوسٹ میں پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو پہچانے گی۔
خبر کا کوڈ : 838578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش