QR CodeQR Code

بلوچستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار، جانبحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی

15 Jan 2020 13:03

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں درجہ حرارت منفی 13، کوئٹہ منفی 10، دالبندین میں منفی 4 جبکہ نوکنڈی اور پنجگور میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں درجہ حرارت منفی 13، کوئٹہ منفی 10، دالبندین میں منفی 4 جبکہ نوکنڈی اور پنجگور میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مکران کی ساحلی پٹی پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید برفباری سے تباہی کے باعث اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 838606

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838606/بلوچستان-کے-بالائی-علاقوں-میں-سردی-کی-شدت-برقرار-جانبحق-افراد-تعداد-25-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org