QR CodeQR Code

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

15 Jan 2020 13:26

ذرائع کے مطابق مریم نواز، رانا ثناء اللہ، جاوید لطیف اور وقار احمد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا نام بھی ایگرٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز، رانا ثناء اللہ، جاوید لطیف اور وقار احمد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی تھی۔

مریم نواز کا نام کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے سفارش کی تھی جس کی کابینہ نے منظوری دی۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست 15 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کرچکی ہے۔ یاد رہے کہ 26 دسمبر کو منشیات برآمدگی کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 838612

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838612/مسلم-لیگ-نون-کے-رہنما-رانا-ثناءاللہ-کا-نام-سی-ایل-میں-ڈال-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org