QR CodeQR Code

عراق، داعش کیخلاف آپریشن جاری، تازہ چھاپوں میں "الانبار" سے 3 داعشی گرفتار

15 Jan 2020 16:25

داعش کیخلاف تازہ ترین چھاپوں اور گرفتاریوں پر مشتمل یہ کارروائیاں عراقی سرکاری فورسز کیجانب سے ایک ایسے وقت میں انجام پا رہی ہیں جب عراقی پارلیمنٹ اور سکیورٹی فورسز سمیت پوری قوم نے عراق سے امریکی انخلاء کی ایک بھرپور کمپین چلا رکھی ہے جبکہ دوسری طرف امریکی افواج عراق میں داعشی عناصر کی موجودگی کو بہانہ بنا کر عراقی سرزمین چھوڑنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج کیطرف سے پورے ملک میں داعش کیخلاف کلین سویپ آپریشن جاری ہے جبکہ عراقی صوبے الانبار میں عراقی افواج کے داعش کیخلاف جاری اس آپریشن میں داعش کے 3 تکفیری دہشتگردوں کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل کر لی جانیوالے عوامی اسلامی مزاحمتی فورس "الحشد الشعبی" سمیت تمامتر سرکاری افواج نے عراق میں باقی رہ جانے والے داعشی عناصر کیخلاف وسیع پیمانے پر ایک مخصوص آپریشن شروع کر رکھا ہے جبکہ داعش کیخلاف تازہ ترین چھاہے اور گرفتاریوں پر مشتمل یہ کارروائیاں عراقی سرکاری فورسز کیجانب سے ایک ایسے وقت میں انجام پا رہی ہیں، جب عراقی پارلیمنٹ اور سکیورٹی فورسز سمیت پوری قوم نے عراق سے امریکی انخلاء کی ایک بھرپور کمپین چلا رکھی ہے جبکہ دوسری طرف امریکی افواج عراق میں داعشی عناصر کی موجودگی کو بہانہ بنا کر عراقی سرزمین چھوڑنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 838644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838644/عراق-داعش-کیخلاف-آپریشن-جاری-تازہ-چھاپوں-میں-الانبار-سے-3-داعشی-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org