0
Wednesday 15 Jan 2020 19:02

ایم ڈبلیو ایم کی فلاحی سرگرمیاں جاری، لاہور میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

ایم ڈبلیو ایم کی فلاحی سرگرمیاں جاری، لاہور میں فری آئی کیمپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور اور جناح میڈیکل کمپلیکس کے تعاون سے امام بارگاہ دربار حسینؑ، بیدیاں روڈ لاہور میں فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ امام بارگاہ دربار حسینؑ کے صدر محمد اشرف بھٹی نے مہمان خصوصی کے طور پر آئی کیمپ میں شرکت کی۔ اس موقع پر حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین، عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، عندلیب اور رضوانہ بھی موجود تھیں۔ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ موسم کی خرابی اور شدید بارش کے باوجود آئی کیمپ کا انعقاد بہت احسن اور کامیاب انداز میں ہوا۔ فری آئی چیک اپ کا آغاز صبح 11 بجے شروع ہوا اور شام 4 بجے تک جاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ میں اڑھائی سو کے قریب مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا، چشمے اور آئی ڈراپس مہیا کیے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جن مریضوں کو آپریشن کی ضرورت تھی انہیں گلاب دیوی ہسپتال کیلئے کارڈز بنا کر دیئے گئے۔ مریضوں نے مفاد عامہ کیلئے سہولیات صحت کی فراہمی پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مجلس وحدت مسلمین ان فلاح وبہبود کے اقدامات کو جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 838664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش