QR CodeQR Code

کراچی میں تاوان کیلئے گاڑیاں بھی اغواء ہونے لگیں

15 Jan 2020 19:34

چار جنوری کو راحیل خواجہ نامی شہری کی پارکنگ سے ڈبل کیبن چوری ہوئی تھی، جس پر ملزمان نے راحیل سے رابطہ کیا اور گاڑی واپس کرنے کا 5 لاکھ تاوان مانگا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انوکھی واردات، شہری تو تاوان کیلئے اغواء ہوتے تھے، اب گاڑیاں بھی اغواء ہونے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ٹو سے ڈبل کیبن گاڑی کو چوری کیا گیا اور واپس کرنے کیلئے تاوان کا مطالبہ کر دیا، جبکہ چار جنوری کو راحیل خواجہ نامی شہری کی پارکنگ سے ڈبل کیبن چوری ہوئی تھی، جس پر ملزمان نے راحیل سے رابطہ کیا اور گاڑی واپس کرنے کا 5 لاکھ تاوان مانگا۔ ایس ایس پی اے سے ایل سی سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ اے سی ایل سی نے واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، قبضے سے گاڑی برآمد کرلی، واردات میں ملوث مدعی کا ملازم اور اسکا دوست ملوث نکلا ہے۔ ملزم زوہیب پرویز اور آدم رفت عادی ملزمان ہیں اور کئی وارداتوں میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی اور بارودی مواد رکھنے کے مقدمات درج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 838675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838675/کراچی-میں-تاوان-کیلئے-گاڑیاں-بھی-اغواء-ہونے-لگیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org