QR CodeQR Code

شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، گلگت بلتستان میں ایمرجنسی نافذ کیجائے، کیپٹن (ر) محمد شفیع

15 Jan 2020 20:52

اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حالیہ برفباری سے استور میں کئی لوگوں کی جانیں چلی گئی ہیں مگر حکومت کی کوئی پلاننگ نظر نہیں آ رہی ہے۔ لوگ ہم سے شکایت کر رہے ہیں کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ صرف نام کا ادارہ ہے کوئی کام وقت پر نہیں کرتا، حکومت کو انسانی ہمدردی کے طور پر بھی عوام کی خدمت کے لئے اور سڑکوں کی بحالی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔


  اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے پورے جی بی خصوصاً بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور زلزلوں کی وجہ نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعمیرات سمیت دیگر حکومتی وزراء زندگی کا آخری چانس سمجھ اسلام آباد میں مقیم ہیں اور وزارت انجوائے کر رہے ہیں۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان پورے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کریں اور تمام وزیروں کو واپس گلگت بلائیں اور اپنے اپنے حلقوں کے بند راستوں کو کھلوانے کے لئے کردار ادا کریں۔ اپنے ایک بیان میں محمد شفیع کا کہنا تھا کہ حالیہ برفباری سے استور میں کئی لوگوں کی جانیں چلی گئی ہیں مگر حکومت کی کوئی پلاننگ نظر نہیں آ رہی ہے۔ لوگ ہم سے شکایت کر رہے ہیں کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ صرف نام کا ادارہ ہے کوئی کام وقت پر نہیں کرتا، حکومت کو انسانی ہمدردی کے طور پر بھی عوام کی خدمت کے لئے اور سڑکوں کی بحالی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے مگر افسوس اس مشکل وقت میں بھی لوٹ مار میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے پورے جی بی میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی جائے، خصوصاً بالائی علاقوں میں خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 838678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838678/شدید-برفباری-سے-نظام-زندگی-مفلوج-گلگت-بلتستان-میں-ایمرجنسی-نافذ-کیجائے-کیپٹن-ر-محمد-شفیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org