0
Wednesday 15 Jan 2020 22:37

بنوں میں بارودی مواد کا دھماکہ، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 افراد زخمی

بنوں میں بارودی مواد کا دھماکہ، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں بارودی مواد کے دھماکہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جانی خیل کی حدود میں واقع بچکی جانی خیل میں دھماکہ آئی ای ڈی پھٹنے سے ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت رسول زمان اور احمد کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم اسحاق گروپ سے بتایا جارہا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 838687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش