QR CodeQR Code

بعض لوگ اداروں کو متنازعہ بنانے پر تلے ہوئے ہیں، سراج الحق

15 Jan 2020 22:47

اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اختیارات دیانتدار لوگوں کے ہاتھ آئیں گے تو چوری، ظلم و جبر اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ موجودہ حکومت بھی بے سمت آگے بڑھ رہی ہے۔ ملک میں قانون سازی ہوتی نہیں، اگر ہوتی ہے تو حکومت اس پر عمل درآمد نہیں کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا معاملہ الجھانے والے دوسرے ممالک کے درمیان صلح کروانے کے دعوے کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ اجلاسوں میں عوام کی پریشانیوں کے حل کے بجائے تصویروں پر بحث کر رہی ہے۔ سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا بعض لوگ اداروں کو متنازعہ بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ بوٹ پالش کو موضوع بنا کر سیاست اور جمہوریت کو بے توقیر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چور چوری، ظالم ظلم اور کرپٹ کرپشن ختم نہیں کر سکتے۔ اختیارات دیانتدار لوگوں کے ہاتھ آئیں گے تو چوری، ظلم و جبر اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی بے سمت آگے بڑھ رہی ہے۔ ملک میں قانون سازی ہوتی نہیں، اگر ہوتی ہے تو حکومت اس پر عمل درآمد نہیں کرتی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 838689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838689/بعض-لوگ-اداروں-کو-متنازعہ-بنانے-پر-تلے-ہوئے-ہیں-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org