0
Wednesday 15 Jan 2020 23:46
خطے سے امریکی انخلاء،

عادل عبدالمھدی کا کینیڈا کے وزیراعظم کو فون، امریکی انخلاء پر تاکید

عادل عبدالمھدی کا کینیڈا کے وزیراعظم کو فون، امریکی انخلاء پر تاکید
اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیراعظم عادل عبدالمھدی نے عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کی اپنی کمپین کو آگے بڑھاتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کیساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ عراقی وزیراعظم عادل عبدالمھدی نے کینیڈا کے وزیراعظم کیساتھ اس گفتگو کے دوران عراق سے امریکی افواج کے انخلاء پر زور دیا اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔ دونوں وزرائے اعظم نے خطے سے تناؤ کے خاتمے، دہشتگردی کیساتھ مقابلے اور دوجانبہ تعلقات پر بھی گفتگو کی۔
دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی خطے میں موجود تناؤ کو ختم کرنے اور خطے میں استحکام اور امن و امان کو پائیدار بنا کر خطے سمیت پوری دنیا کو جنگ سے دور رکھنے پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 838706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش