QR CodeQR Code

حکومتی اتحادیوں کے مطالبات اصولوں کی سیاست نہیں اختیارات کی جنگ ہے، حامد رضا

16 Jan 2020 20:04

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں برف باری اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اقدامات تیز کریں، سیاستدان حرمت قرآن کا خیال رکھیں، قرآن کو سیاسی معاملات میں لانا مناسب نہیں، فیصل واڈا نے ٹاک شو میں بوٹ لا کر بچگانہ حرکت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت نے نیب کے پر کاٹ کر کرپشن فری پاکستان کے ایجنڈے پر یوٹرن لے لیا ہے، حکومتی اتحادیوں کے مطالبات اصولوں کی سیاست نہیں اختیارات کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں برف باری اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اقدامات تیز کریں، سیاستدان حرمت قرآن کا خیال رکھیں، قرآن کو سیاسی معاملات میں لانا مناسب نہیں، فیصل واڈا نے ٹاک شو میں بوٹ لا کر بچگانہ حرکت کی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ علی وزیر کی پاک فوج کو دھمکیاں ملک دشمنی ہے، بھارتی چابی سے چلنے والے بھارتی گماشتے پاک فوج کی کردار کشی سے باز آ جائیں، ملک میں بڑھتا سیاسی خلفشار انتہائی تشویشناک ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی اتحاد کونسل لاہور کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کیلئے سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ ضروری ہے، ان ہاوس تبدیلی کے آثار نظر نہیں آتے لیکن حکومتی افراتفری سے لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کیلئے شدید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں، حکومت گورننس بہتر بنا کر بحران پر قابو پا سکتی ہے۔ وزراء کی غیر سنجیدگی جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے، مجبوریوں کی قبروں پر روتے مفاہمتی اور مفاداتی سیاستدان عوام کے مسائل سے لا تعلق ہو چکے ہیں، اپوزیشن سلیکٹرز کی نظر کرم چاہتی ہے، حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 838754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838754/حکومتی-اتحادیوں-کے-مطالبات-اصولوں-کی-سیاست-نہیں-اختیارات-جنگ-ہے-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org