0
Thursday 16 Jan 2020 08:30

نینسی پلوسی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد پر دستخط کر دیئے

نینسی پلوسی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد پر دستخط کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمایندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کے آرٹیکلز سینیٹ کو بھجوانے کی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایوان نمایندگان نینسی پلوسی نے صدارتی مواخذے کی قرارداد پر دستخط کر دیئے، امریکی ایوان نمایندگان میں قرارداد کے حق میں 228 جبکہ مخالفت میں 193 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ ایوان نمایندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے پاس کردہ قرارداد پر دستخط کرکے اسے سینیٹ چیمبر بھجوا دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی آیندہ ہفتے متوقع ہے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد گذشتہ ماہ ایوان نمایندگان میں منظور کی گئی تھی، ان پر اختیارات سے تجاوز اور کانگریس کو روکنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے، صدر ٹرمپ بھی جواب دہ ہیں۔ خیال رہے کہ ایوان نمایندگان میں منظور مواخذے کی قرارداد سینیٹ بھیج دی گئی ہے، امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی منگل سے شروع ہوگی۔ دوسری طرف امریکی صدر نے ردعمل میں اسپیکر نینسی پلوسی کو تاریخ کی بدترین اسپیکر قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ ڈیمو کریٹس نے ایوان میں امریکی تاریخ کا غیر شفاف ترین کام کیا ہے، مواخذے کی کوشش سے ڈیمو کریٹس کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 838760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش