QR CodeQR Code

امریکا ایٹمی پروگرام رول بیک کرانا چاہتا ہے، ذوالفقار خان

9 Jul 2011 14:40

اسلام ٹائمز:واپڈا کے سابق چیئرمین نے کہا کہ ایٹمی راز شمالی کوریا کو دینے کے بدلے رقم لینے کے الزامات بے بنیاد ہیں، شمالی کوریا اور پاکستان کے درمیان میزائل ٹیکنالوجی کا باقاعدہ معاہدہ موجود ہے، شمالی کوریا کے جس خط کی بنیاد پر پاکستانی جرنیلوں پر کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے، اس خط کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔


لاہور:اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ امریکا ایٹمی پروگرام رول بیک کرانا چاہتا ہے، ایجنسیوں اور ریٹائرڈ جرنیلوں کو بدنام کرنے کا مقصد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایٹمی راز شمالی کوریا کو دینے کے بدلے رقم لینے کے الزامات بے بنیاد ہیں، شمالی کوریا اور پاکستان کے درمیان میزائل ٹیکنالوجی کا باقاعدہ معاہدہ موجود ہے، شمالی کوریا کے جس خط کی بنیاد پر پاکستانی جرنیلوں پر کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے، اس خط کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کے درمیان خط و کتابت سادہ کاغذوں پر نہیں ہوتی، خط جولائی 1998ء میں لکھا گیا، اس وقت میں جی ایچ کیو میں تعینات ہی نہیں تھا، جھوٹی خبر شائع کرنے پر امریکی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرنے جا رہا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 83878

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83878/امریکا-ایٹمی-پروگرام-رول-بیک-کرانا-چاہتا-ہے-ذوالفقار-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org