0
Thursday 16 Jan 2020 12:20

شہباز شریف کے فرنٹ مین نثار احمد کیخلاف تحقیقات میں بڑی پیشرفت

شہباز شریف کے فرنٹ مین نثار احمد کیخلاف تحقیقات میں بڑی پیشرفت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے فیملی فرنٹ مین نثار احمد کیخلاف تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے فیملی فرنٹ مین نثار احمد کو ایک سال کے دوران بیرون ملک سے 11 کروڑ 26 لاکھ 25 ہزار 114 روپے منتقل ہوئے، نثار احمد کو بیرون ملک سے موصول ہونے والی ڈالرز اور ٹی ٹیز پر مشتمل ٹرانزیکشن رپورٹ حاصل کرلی ہیں، نثار احمد کو تمام رقوم 2016ء میں 2 بینک اکاونٹس میں منتقل ہوئیں۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ نثار احمد کو منتقل ہونے والی رقوم سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزداے سلمان شہباز کو منتقل ہوئیں، نثار احمد کو صرف ایک ماہ میں 7 لاکھ 69 ہزار 511 امریکی ڈالر منتقل ہوئے، 30 ستبمر اور 13 اکتوبر کو 2 کروڑ 8 لاکھ سے زائد رقم منتقل ہوئیں۔

دستاویزات کے مطابق نثار احمد کو 2016ء میں ٹی ٹیز کے ذریعے 3 کروڑ 12 لاکھ سے زائد کو رقوم منتقل ہوئیں، دوران تفتیش نثار احمد نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو ان رقوم سے متعلق مطمئن نہیں کرسکے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نثار احمد شریف فیملی کی بےنامی گڈ نیچر اور یونی ٹاس کے مالی معاملات دیکھتا تھا، گڈ نیچر اور یونی ٹاس کو کالے دھن کو چھپانے کے لیے بنایا گیا تھا، گڈ نیچر اور یونی ٹاس کے فنانشل رپورٹس بھی نیب کو فراہم نہیں کی گئیں، بے نامی کمپنیوں میں کتنی انوسٹمنٹ ہوئی، کہاں سے آئی، کیا کمایا کچھ بھی واضح نہیں کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 838789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش