0
Thursday 16 Jan 2020 12:45
وزیرخارجہ کا دورہ امریکہ

مشرق وسطٰی میں کشیدگی اور خطے میں امن پر پاکستان کا مؤقف پیش کرینگے، شاہ محمود قریشی

مشرق وسطٰی میں کشیدگی اور خطے میں امن پر پاکستان کا مؤقف پیش کرینگے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ ایران صورتحال پر ثالثی کا کردار ادا نہیں کر رہا اور نہ مشرق وسطٰی کے بحران میں فریق بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تنازع کا نہیں امن کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور مشرق وسطٰی میں قیام امن کیلئے سفارتکاری کا موقع موجود ہے۔ تفصیلات کیمطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، جہاں وہ امریکی ہم منصب، مشیر قومی سلامتی اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کریں گے، دورے کا بنیادی مقصد سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر کشیدگی کا خاتمہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دورہ امریکا کے دوسرے مرحلے میں واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ امریکی ہم منصب، مشیر قومی سلامتی اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کریں گے جبکہ ارکان امریکی کانگریس و سینیٹ اور پاکستان کاکس کی ”کوچیئر”سے بھی ملیں گے۔ وزیرخارجہ امریکی حکام سے ملاقاتوں میں باہمی تعلقات مزید مستحکم بنانے پربات کریں گے اور وسیع، طویل مدتی اور پائیدار شراکت داری کی اہمیت پر زور دیں گے۔ وزیر خارجہ کی میڈیا اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں، وہ دورے کے دوران مشرق وسطٰی میں کشیدگی اور خطے میں امن پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ شاہ محمود قریشی کے دورے کا بنیادی مقصد سفارتی ذرائع بروئے کار لاکر کشیدگی کا خاتمہ، اختلافات اور تنازعات کے حل پر سفارتی کاوشوں کی حمایت کرنا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 838803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش