QR CodeQR Code

کشمیریوں کی آواز دبانے میں ہر بھارتی حربہ ناکام ہو چکا ہے، گورنر پنجاب

16 Jan 2020 12:51

مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کے حوالے سے چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی مسلسل جاری ہے۔ مودی سرکار نے مسلسل کرفیو سے کشمیری عوام کی زندگیاں اجیرن بنائی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اشیائے ضروریہ اور ادویات کیلئے ترس رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت کا ہر حربہ کشمیری عوام کی آواز دبانے میں نا کام ہو چکا ہے۔۔۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی مسلسل جاری ہے۔ مودی سرکار نے مسلسل کرفیو سے کشمیری عوام کی زندگیاں اجیرن بنائی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اشیائے ضروریہ اور ادویات کیلئے ترس رہے ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو چکا ہے۔ پورا بھارت متنازع شہریت کے قانون کیخلاف سڑکوں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی مذہبی منافرت کی آگ میں خود جل رہا ہے۔ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 838805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838805/کشمیریوں-کی-ا-واز-دبانے-میں-ہر-بھارتی-حربہ-ناکام-ہو-چکا-ہے-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org