0
Saturday 9 Jul 2011 15:00

وسطی کرم میں آپریشن جاری، مزید 7شدت پسند ہلاک، 6 روز سے جاری آپریشن میں اب تک 60 شدت پسند مارے جا چکے ہیں

وسطی کرم میں آپریشن جاری، مزید 7شدت پسند ہلاک، 6 روز سے جاری آپریشن میں اب تک 60 شدت پسند مارے جا چکے ہیں
اسلام ٹائمز:سرکاری ذرائع کے مطابق سنٹرل کرم کے مختلف علاقوں مرغان، کنڈالی، مرغان کنڈو اور دیگر علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ آج خویئداد خیل کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ ہوئی جس میں چار سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ شدت پسند ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔
پارا چنار:اسلام ٹائمز۔ وسطی کرم کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن چھٹے روز بھی جاری ہے۔ فورسز کی تازہ کاروائی میں مزید سات شدت پسند مارے گئے، ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف فورسز کوہ سفید میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، چھ روز سے جاری آپریشن میں اب تک 60 شدت پسند مارے جا چکے ہیں، فورسز نے شدت پسندوں کے اہم گڑھ کورت اور اسپرکیٹ سمیت دس سے زائد ٹھکانوں کو کلیر کرا لیا ہے۔ فورسز کے آپریشن کے دوران چھ ہزار سے زائد خاندانوں نے نقل مکانی کی ہے جن کیلیے لوئرکرم کے علاقے درانی میں کیمپ قائم کیا گیا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق سنٹرل کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشن کے دوران جھڑپ میں چار سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے، جوابی کارروائی میں پانچ شدت پسند مارے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سنٹرل کرم کے مختلف علاقوں مرغان، کنڈالی، مرغان کنڈو اور دیگر علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ آج خویئداد خیل کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ ہوئی جس میں چار سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ شدت پسند ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔ شدت پسندوں کے تین ٹھکانے تباہ کئے گئے جبکہ سیکورٹی فورسز نے پستونی کے علاقے سے تین مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 83882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش