0
Thursday 16 Jan 2020 15:23

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت عالم اسلام کا نقصان ہے، ہماری خاموشی معنی خیز ہے، حامد سعید کاظمی 

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت عالم اسلام کا نقصان ہے، ہماری خاموشی معنی خیز ہے، حامد سعید کاظمی 
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور و جماعت ایلسنت کے مرکزی رہنما صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی مظلوموں کے مددگار تھے اسی لیے امریکہ نے اُنہیں راستے سے ہٹادیا، بدقسمتی سے اس آپریشن میں اپنوں کی آشیر باد بھی شامل تھی جوکہ افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی بھی ہمراہ تھے۔ سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ آج ماضی کی نسبت اُمت مسلمہ کو زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے، اتحاد و وحدت کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں، خطے میں موجود اسلامی ممالک اپنا انحصار امریکہ کی بجائے خدا پر کریں تو فتح و کامیابی اُن کے قدم چومے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت عالم اسلام کا نقصان ہے، لیکن اتنے بڑے واقعے پر ہماری خاموشی معنی خیز ہے۔ کاش مسلمان حکمران اپنے مفادات پر امریکی مفادات کو ترجیح نہ دیتا لیکن افسوس ناک صورتحال ہے، خطے میں امریکہ حکومت کرنا چاہتا ہے اور ہم سب اُس کے دست و بازو بنے ہوئے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 838839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش