0
Thursday 16 Jan 2020 16:03

الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر 318 ارکان کی رکنیت معطل کردی

الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر 318 ارکان کی رکنیت معطل کردی
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے 318 ارکان کی رکنیت معطل کردی ہے۔ قومی اسمبلی کے 70،سینٹ کے 12 ارکان کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر رکنیت معطل کردی ہے۔ اس فہرست میں 115 پنجاب، سندھ کے 40، بلوچستان کے 21 اور خیبرپختونخوا کے 60 ارکان شامل ہیں۔ وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ اور پی ٹی آئی کے رہنماء عامر لیاقت حسین کی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔ ان کے علاوہ شرجیل میمن، حاصل بزنجو، فروغ نسیم، نادر مگسی، حسنین مرزا کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ منزہ حسن، ساجدہ بیگم، عبدالقادر پٹیل، طارق بشیر چیمہ، ثناء اللہ مستی خیل، زرتاج گل کی بھی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔ اس فہرست میں غوث بخش مہر، نورالحق قادری، عامر کیانی، راجہ پرویز اشرف بھی شامل ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 838843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش