0
Thursday 16 Jan 2020 16:39

اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کے اہل خانہ کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کے اہل خانہ کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشیدشاہ کی بیگمات، بیٹے، داماد اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع دیدی، عدالت نے عبوری ریفرنس میں نامزد اور زیرتفتیش ملزمان کی درخواستیں علیحدہ کردیں اور سماعت کیلئے ہائیکورٹ سکھر بنچ بھجوا دیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں خورشید شاہ کی بیگمات، بیٹے، داماد، صوبائی وزیر اویس شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، دوسرے کیس میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی گئی، عدالت نے نیب حکام کو انکوائری مکمل کرنے کیلئے 20 فروری تک مہلت دیدی۔ عدالت نے خورشید شاہ کی بیگمات، بیٹے، داماد اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع دے دی۔

سندھ ہائیکورٹ میں خورشید شاہ کیس کے ریفرنس میں نامزد اور زیرتفتیش ملزمان کی درخواستوں پر بھی سماعت ہوئی، عدالت نے عبوری ریفرنس میں نامزد اور زیرتفتیش ملزمان کی درخواستیں علیحدہ کردیں، عبوری ریفرنس میں نامزد ملزمان کی درخواستیں سماعت کیلئے ہائیکورٹ سکھر بنچ بھجوا دیں، عدالت نے کہا کہ زیرتفتیش ملزمان کی درخواستوں پر سماعت کراچی میں ہوگی، عدالت نے زیرتفتیش ملزمان کی درخواستوں پر سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 838854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش