0
Thursday 16 Jan 2020 16:56

آصف غفور تبدیل، میجر جنرل بابر افتخار ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات

آصف غفور تبدیل، میجر جنرل بابر افتخار ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج میں تبادلے، میجر جنرل بابر افتخار کو آئی ایس پی آر کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) تعینات کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب میجر جنرل اظہر وقاص کو ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آصف غفور کو 15 دسمبر 2016ء کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا ڈی جی مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے ساڑھے تین سال تک ڈی جی آئی ایس پی آر کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ڈی جی آئی ایس پی آر تھے، جن کو ترقی دے کر جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف آرمز تعینات کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 838855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش