0
Thursday 16 Jan 2020 17:23

آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کیخلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ، سنگین الزامات کی بوچھاڑ

آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کیخلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ، سنگین الزامات کی بوچھاڑ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کے خلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ سامنے آگئی، جس میں ڈاکٹر کلیم امام پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کی گئی ہے، جبکہ مبینہ پولیس مقابلوں میں شہریوں کی ہلاکت کا ذکر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام کے خلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ تیار کرلی گئی، سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کی گئی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ پولیس کو چارج شیٹ 13دسمبر کو ارسال کی گئی، جس میں کہا گیا کہ آپ کو علم ہی نہیں کہ پولیس فورس نہیں۔ پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے معاملے پر آپ کنفیوژ ہیں۔

سندھ حکومت نے مزید کہا کہ آئی جی کے ماتحت افسران جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔ ایس ایس پی شکارپور پولیس افسران پر حملے کے ملزمان پکڑنے میں ناکام رہے، پولیس کو خودمختاری دی گئی مگر کراچی میں جرائم کی شرح 17فیصد بڑھی۔
چارج شیٹ میں کہا گیا آئی جی سندھ کے متنازعہ بیانات سے سنگین مسائل پیدا ہوئے، الزامات کے بجائے جانفشانی، ذمہ داری سے امن و امان کو بہتر کیا جا سکتا ہے، پولیس نے شہریوں پر بہیمانہ انداز اور رویہ اختیار کیا۔ سندھ حکومت کی چارج شیٹ میں مبینہ پولیس مقابلوں میں شہریوں کی ہلاکت کا ذکر بھی ہے، ارشاد رانجھانی کو بھی قتل کیا گیا، بسمہ اور دعا کو تاوان کے لئے اغواء کیا گیا اور اغواء ہونے والی لڑکیوں کے خاندان نے تاوان کی رقم اداکی۔
 
خبر کا کوڈ : 838858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش