QR CodeQR Code

فیصل واوڈا جیسی سیاست ہم نے کبھی نہیں دیکھی، رضا ربانی

16 Jan 2020 18:50

سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ایکسٹیشن ہوچکی ہیں، اس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے یہ سب ہوا، پیپلز پارٹی ہمیشہ اینٹی اسٹیبلمشمنٹ رہی ہے، ہماری پوزیشن واضح ہے، ہم نے قومی مفاد میں حکومت کی حمایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا یہ میسج دینا چاہتے کہ پورا ادارہ اس عمل میں ملوث تھا؟ اس طرح کی سیاست ہم نے نہیں دیکھی۔ رضا ربانی نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام سے وعدے پورے نہیں کئے اتحادیوں سے کیسے پورے کرے گی۔ فیصل واوڈا کے ٹی وی میں فوجی بوٹ لانے کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی نامناسب چیز تھی، اس طرح کی سیاست ہم نے کبھی نہیں دیکھی، کیا میسج دینا چار ہے تھے؟ کیا پورا ادارہ اس عمل میں ملوث تھا؟ کیا سیاسی جماعتوں نے ادارے کے دباؤ کے تحت یہ اسٹیپ لیا تھا؟

رضا ربانی نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ایکسٹیشن ہوچکی ہیں، اس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے یہ سب ہوا، پیپلز پارٹی ہمیشہ اینٹی اسٹیبلمشمنٹ رہی ہے، ہماری پوزیشن واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قومی مفاد میں حکومت کی حمایت کی ہے، پیپلز پارٹی نے پارلیمانی امور کا حصہ بنتے ہوئے اپنے خدشات کا بھی اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 838866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838866/فیصل-واوڈا-جیسی-سیاست-ہم-نے-کبھی-نہیں-دیکھی-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org