QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کا کراچی میں آٹے کے بحران اور قیمتوں پر اظہار تشویش

16 Jan 2020 19:21

اپنے بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا کہ تبدیلی اور روٹی، کپڑا اور مکان کے دعویدار حکمرانوں کے دور میں مہنگائی سے عوام کا جینا مشکل بن گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کراچی میں آٹے کے بحران اور قیمتوں میں 8 روپے تک فی کلو اضافے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی اور روٹی، کپڑا اور مکان کے دعویدار حکمرانوں کے دور میں مہنگائی سے عوام کا جینا مشکل بن گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ کراچی میں ایک ہفتہ میں آٹے کی قیمتوں میں 8 روپے فی کلو اضافہ حکومتی نااہلی اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، کراچی کے بعض علاقوں میں تو 70 روپے فی کلو آٹا بھی مشکل سے دستیاب ہے، حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند اور آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرکے ناجائز فائدہ اٹھانے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ گیس، بجلی، پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے، جس سے نجات کیلئے عوام خودکشیاں اور اپنے جگر گوشوں تک کو فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران سندھ میں 1300 سے زائد افراد نے خودکشیاں کیں ہیں، جس میں دیگر عوامل کے ساتھ مہنگائی کا جن بھی شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 838868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838868/جماعت-اسلامی-کا-کراچی-میں-آٹے-کے-بحران-اور-قیمتوں-پر-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org