QR CodeQR Code

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی زیر صدارت جی بی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس، 1 ارب 79 کروڑ کے چار منصوبوں کی منظوری

16 Jan 2020 23:02

اجلاس میں ضلع غذر، استور، شگر اور کھرمنگ میں ریسکیو 1122 کے قیام کی منظوری دی گئی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے ضلع غذر اور استور میں ریسکیو 1122 کے قیام کیلئے 45 کروڑ 28 لاکھ 85 ہزار کا ریوائز منصوبہ منظوری کیلئے پیش کیا گیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ نے ضلع شگر اور کھرمنگ میں بھی ریسکیو 1122 کے قیام کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں اضلاع میں ریسکیو سروس کے قیام کی منظوری دیدی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کی زیر صدارت گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی ( جی بی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ تعمیرات، محکمہ برقیات اور ریسکیو 1122 کے 1 ارب 79 کروڑ 54 لاکھ روپے کے چار منصوبوں کی منظوری دیدی جبکہ 20 میگاواٹ ہنزل پاور پراجیکٹ کے نظرثانی پی سی ون کو پلاننگ کمیشن کی ہدایت پر وزارت امور کشمیر کو بجھوا دیا گیا۔ اجلاس میں ضلع غذر، استور، شگر اور کھرمنگ میں ریسکیو 1122 کے قیام کی منظوری دی گئی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے ضلع غذر اور استور میں ریسکیو 1122 کے قیام کیلئے 45 کروڑ 28 لاکھ 85 ہزار کا ریوائز منصوبہ منظوری کیلئے پیش کیا گیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ نے ضلع شگر اور کھرمنگ میں بھی ریسکیو 1122 کے قیام کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں اضلاع میں ریسکیو سروس کے قیام کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں گریٹر واٹر سپلائی سکیم سب ڈویژن جگلوٹ، بونر داس اور منی مرگ کیلئے 43 کروڑ 22 لاکھ 38 ہزار کے منصوبے کی منظوری دی گئی، گلگت نلتر ایکسپریس وے لنک کرنے کیلئے قاضی آباد تا کے آئی یو روڈ اور چترال ایکسپریس وے کو لنک کرنے کیلئے سکارکوئی تا بسین آر سی سی پلوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ گلگت چنار باغ جڑواں پلوں کے مقام پر آر سی سی پل کی تعمیر اور امپھری تا بی اینڈ آر آفس کنوداس (اقبال ٹاؤن) کے مقام پر بھی آر سی سی پل کی فزیبلٹی تیار کرنے اور منظور شدہ منصوبے میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی جس کی لاگت 63 کروڑ 53 لاکھ 70 ہزار روپے ہے۔ اجلاس میں 2 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ لچھت گانچھے کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی جس کی لاگت 46 کروڑ 79 لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔


خبر کا کوڈ: 838913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838913/وزیر-اعلی-گلگت-بلتستان-کی-زیر-صدارت-جی-بی-ڈی-ڈبلیو-پی-کا-اجلاس-1-ارب-79-کروڑ-کے-چار-منصوبوں-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org