QR CodeQR Code

کلیم امام کو غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، متحدہ

16 Jan 2020 23:33

اپنے ردعمل میں متحدہ رہنماؤں نے کہا کہ صرف پیپلز پارٹی کے ایک رکن کے خلاف کیس پر وزیراعلیٰ سندھ ان سے ناراض ہوگئے، آئی جی نے اندرون سندھ پیپلز پارٹی کے وڈیروں کے خلاف سخت اقدامات کیے، وزیراعلیٰ سندھ پولیس کے اعلیٰ افسر کو اپنا ہاری سمجھ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے آئی جی سندھ کے تبادلے پر کہا ہے کہ ان کو غیر قانونی احکامات نہ ماننے کی پاداش میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، آئی جی سندھ کلیم امام کے اقدامات سے شہر کراچی میں جرائم میں کمی ہوئی۔ متحدہ رہنماؤں خواجہ اظہار الحسن اور کنورنوید جمیل نے آئی جی سندھ کلیم امام کے تبادلے پر ردعمل دیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئی جی کلیم امام کے اقدامات سے کراچی شہر میں جرائم کم ہوئے، آئی جی کو غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف پیپلز پارٹی کے ایک رکن کے خلاف کیس پر وزیراعلیٰ سندھ ان سے ناراض ہوگئے، آئی جی نے اندرون سندھ پیپلز پارٹی کے وڈیروں کے خلاف سخت اقدامات کیے، وزیراعلیٰ سندھ پولیس کے اعلیٰ افسر کو اپنا ہاری سمجھ رہے ہیں۔ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس میں اصلاحات پیپلز پارٹی کو گوارا نہیں، سندھ حکومت پولیس کیلئے مختص بجٹ فوری طورپر جاری کرے، پولیس کے بجٹ میں اسلحہ خریداری کی رقم میں کٹوتی کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 838923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838923/کلیم-امام-کو-غیر-قانونی-احکامات-نہ-ماننے-پر-تبدیل-کرنے-کی-کوشش-جا-رہی-ہے-متحدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org