QR CodeQR Code

ایف آئی اے کوئٹہ کی کاروائی، حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا

16 Jan 2020 23:38

ایف آئی اے حکام کے مطابق خفیہ ملزمان کے بارے میں اطلاع ملی تھیں کہ وہ رقم کی غیرقانونی راستوں سے منتقلی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق  کوئٹہ شہر میں دو مقامات پر کارروائیاں کی گئیں۔ ریحان سینٹر میں کارروائی کے دوران 3 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک اور کارروائی میں چوہڑ مل روڈ سے ایک شخص گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق خفیہ ملزمان کے بارے میں اطلاع ملی تھیں کہ وہ رقم کی غیرقانونی راستوں سے منتقلی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 838924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838924/ایف-ا-ئی-اے-کوئٹہ-کی-کاروائی-حوالہ-ہنڈی-کے-کاروبار-میں-ملوث-4-افراد-کو-گرفتار-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org