0
Thursday 16 Jan 2020 23:39

آئی جی سندھ کی تبدیلی کے لئے تمام قانونی اور اخلاقی تقاضے پورے کئے گئے ہیں، سعید غنی

آئی جی سندھ کی تبدیلی کے لئے تمام قانونی اور اخلاقی تقاضے پورے کئے گئے ہیں، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے نیو کراچی میں مسلح ڈاکوو ں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سندھ پولیس کے جوان محمدعرفان کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر ظفر صدیقی اور دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت و اطلاعات نے کہا کہ صوبہ سندھ خصوصا کراچی میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے پولیس کے جوانوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، شہید عرفان جیسے بہادر جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے کہ جس نے ہماری جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی اور شہید ہوگیا۔ سعید غنی نے متعلقہ حکام کو ہدایات دی ہیں کہ محمد عرفان شہید کی شہادت میں ملوث ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ سعید غنی نے کہا کہ صوبے میں بالخصوص کراچی میں امن و امان کا قائم ہونا انہیں دراصل ہمارے سیکیورٹی کے اداروں اور پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کا ہی مرہون منت ہے اور ان ہی کی بدولت ہم اپنے گھروں میں محفوظ ہیں۔

دریں اثنا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی کے لئے تمام قانونی اور اخلاقی تقاضے پورے کئے گئے ہیں، آئی جی کو ہٹانے کی وجوہات دینا ضروری ہیں جو کہ سندھ حکومت نے ٹھوس وجوہات فراہم کی ہیں، ہر صوبے کے لئے پیمان الگ الگ نہیں ہونے چاہیئے، کسی افسر کی تین سال تک ایک جگہ پر تعیناتی کی بات ہو تو یہ سب صوبوں پر لاگو ہونا چاہیئے، اگر کے پی کے اور پنجاب کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے آئی جی یا کسی بھی افسر کو تبدیل کریں تو سندھ کو بھی یہ اختیار قانونی طور پر حاصل ہے، اس کے لئے اپوزیشن کا شور مچانا بلاوجہ ہے، صوبے کی بہتری کے لئے کسی بھی افسر کو ہٹایا جائے تو اپوزیشن اس کے ساتھ کھڑی ہوجاتی ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔
خبر کا کوڈ : 838925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش