0
Friday 17 Jan 2020 00:14

ہمارے حکمران اپنی انا سے ہی باہر نہیں آ رہے، معیشت تباہ حال ہے، ڈاکٹر ارشد وہرا

ہمارے حکمران اپنی انا سے ہی باہر نہیں آ رہے، معیشت تباہ حال ہے، ڈاکٹر ارشد وہرا
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما و سابق ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرا نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران اپنی انا سے ہی باہر نہیں آ رہے، معیشت تباہ حال ہے جبکہ دوسری جانب پڑوسی ملک بھارت میں اس وقت شدید قسم کا سیاسی بحران جنم لے رہا ہے، جس کی وجہ سے خطے کے بڑے سرمایہ کار بہتر آپشن ڈھونڈ رہے ہیں اور چین سمیت بنگلادیش اور دیگر ممالک کا رخ کر رہے ہیں، لیکن پاکستانی وزراء کا غیر سنجیدہ رویہ اور ملک کے نامناسب کاروباری حالات انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے روک رہے ہیں۔

ارشد وہرا نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور خطے کے حالات اور عالمی سیاست میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے سازگار کاروباری ماحول فراہم کرے اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر طویل مدتی پالیسیاں تشکیل دے جن سے پاکستان کا قرضہ اترے، معیشت اور لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو سیاسی خلفشار سے نکال کر بہترین ایڈمنسٹریشن کی ضرورت ہے، جس میں موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 838934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش