QR CodeQR Code

کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال ہورہا ہے، بھارتی فوج کے سربراہ کا اعتراف

16 Jan 2020 22:49

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی کشمیریوں کے مظاہروں کو منتشر کرنے کے لیے پیلٹ گنز کا استعمال کرتی ہے، جن کے چھرے لگنے سے اب تک متعدد نوجوانوں اور بچوں کی آنکھیں ضائع ہوچکی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف اور موجودہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کے پینل سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ پیلٹ گن غیر مہلک ہتھیار ہے، جو اب مقبوضہ کشمیر میں شاذ و نادر ہی استعمال ہو رہی ہے۔ انہوں نے پیلٹ گنز کے استعمال کی وجہ کشمیر کے حریت پسندوں کو قرار دیا اور کہا کہ جب دوسری طرف سے نعرے لگیں یا پتھراؤ ہو تو فوجی مجبوراً گن چلاتا ہے۔ بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے مزید کہا کہ پیلٹ گنز سے مقبوضہ کشمیر کے نوجوان مظاہرین کے صرف پیروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی کشمیریوں کے مظاہروں کو منتشر کرنے کے لیے پیلٹ گنز کا استعمال کرتی ہے، جن کے چھرے لگنے سے اب تک متعدد نوجوانوں اور بچوں کی آنکھیں ضائع ہوچکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 838940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838940/کشمیر-میں-پیلٹ-گنز-کا-استعمال-ہورہا-ہے-بھارتی-فوج-کے-سربراہ-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org