QR CodeQR Code

جسٹس اطہر من اللہ کا اسلام آباد سے لاپتہ ہونیوالے وکیل یافث نوید ہاشمی کو جلد از جلد بازیاب کرنیکا حکم

17 Jan 2020 01:27

یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ اگست کی چھٹیوں میں اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ اسلام آباد کی سیر کو آئے تھے کہ کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال بلیو ایریا اسلام آباد کی پارککنگ سے انھیں چند نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے تھے، جو کہ تاحال بازیاب نہ ہوسکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مسٹر جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے وکیل یافث نوید ہاشمی کو جلد از جلد بازیاب کرنے کی ہداہت کی ہے اور اسلام آباد سے ایک معزز وکیل کی گمشدگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ ملتان ڈسٹرکٹ بار کے سابق نائب صدر، محمد نوید ہاشمی سابق سیشن جج بہاولپور کے صاحبزادے اور قارب نوید ہاشمی ایڈووکیٹ کے بڑے بھائی ہیں، جو اگست کی چھٹیوں میں اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ اسلام آباد کی سیر کو آئے تھے کہ کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال بلیو ایریا اسلام آباد کی پارککنگ سے انھیں چند نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے تھے، جو کہ تاحال بازیاب نہ ہوسکے ہیں۔

یافث نوید ہاشمی کی گمشدگی کے خلاف ملتان بار نے شدید احتجاج کیا تھا اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کیلئے رٹ پیٹیشن بھی دائر کی تھی، گذشتہ روز سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس اطہر من اللہ نے یافث نوید ہاشمی کی عدم بازیابی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو پندرہ یوم کے اندر یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ کی بازیابی کا حکم دیا ہے، بصورت دیگر ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ملتان بار کی جانب سے دائر رٹ پیٹیشن میں ان کے وکیل آصف ممتاز ملک پیش ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 838944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838944/جسٹس-اطہر-اللہ-کا-اسلام-آباد-سے-لاپتہ-ہونیوالے-وکیل-یافث-نوید-ہاشمی-کو-جلد-بازیاب-کرنیکا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org