0
Friday 17 Jan 2020 02:33

ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کا اجلاس، شہید قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کی مذمت

ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کا اجلاس، شہید قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کا اجلاس صوبائی صدر میاں آصف محمود اخوانی کی زیرصدارت ''دارالسلام'' دفتر جماعت اسلامی میں منعقد ہوا، اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری اور جمعیت علمائے پاکستان(نورانی) کے مرکزی رہنما محمد ایوب مغل، خطبات کمیشن کے سربراہ جماعت اسلامی ملتان کے ضلعی امیر ڈاکٹر صفدر ہاشمی، مرکزی نائب صدر اور ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، تحریک جوانان پاکستان کے رہنما بلال قریشی، اسلامی تحریک کے ترجمان بشارت عباس قریشی، پاکستان عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما قاری محمد انس، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا ابوبکر عثمان اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں شہدائے بغداد جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس، اُن کے رفقاء اور کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاون کی مسجد میں بم دھاکے میں ہونیوالے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر میاں آصف محمود اخوانی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایرانی جنرل پر حملہ نہیں کیا بلکہ عالم اسلام پر حملہ کیا ہے، امریکہ عالم اسلام کو توڑنے کی سازش کافی عرصے سے کر رہا ہے۔ دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ امریکی حملہ عین اُس وقت کیا گیا، جب ایران اور سعودی عرب کے درمیان حالات بہتری کی جانب جا رہے تھے، جو امریکہ کو قبول نہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 838947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش