QR CodeQR Code

گورنر خیبر پختونخوا سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات

17 Jan 2020 11:24

گورنر خیبر پختونخوا کا بریگیڈئر (ر) اعجاز احمد شاہ سے ملاقات میں کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا بہت زیادہ متاثر ہوا، تاہم حکومتی پالیسیوں اور سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کی بدولت صوبہ میں امن قائم ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن وامان کی مجموعی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فاٹا انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں امن و امان کی موجودہ صورتحال بھی زیر غور رہی۔ اس موقع پر امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے وفاق اور صوبہ کے درمیان تعاون و روابط مستحکم بنانے پر اتفاق بھی ہوا۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا بہت زیادہ متاثر ہوا، تاہم حکومتی پالیسیوں اور سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کی بدولت صوبہ میں امن قائم ہوا۔


خبر کا کوڈ: 838954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838954/گورنر-خیبر-پختونخوا-سے-وفاقی-وزیر-داخلہ-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org