QR CodeQR Code

مذاکرات ناکام، پشاور میں نانبائیوں کا شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

17 Jan 2020 11:36

حکومت روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر ڈٹی رہی اور آج دوبارہ اجلاس بلانے کی پیشکش کی جسے نانبائیوں نے مسترد کردیا۔ مذاکرات کی ناکامی کے بعد نانبائیوں کی تمام تنظیموں نے ایکا کرتے ہوئے پیر کے روز سے غیر معینہ مدت کیلئے پشاور کے تندور بند کرنیکا متفقہ فیصلہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت اور نانبائیوں میں مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد نانبائیوں نے 20 جنوری سے غیر معینہ مدت کیلئے شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔ گذشتہ روز وزیر خوراک اور نانبائیوں کے عہدیداروں میں اجلاس منعقد ہوا تھا، تاہم عین موقع پر نانبائیوں سے وزیر خوراک کی بجائے راشننگ کنٹرولر نے مذاکرات کئے۔ حکومت روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر ڈٹی رہی اور آج دوبارہ اجلاس بلانے کی پیشکش کی جسے نانبائیوں نے مسترد کردیا۔ مذاکرات کی ناکامی کے بعد نانبائیوں کی تمام تنظیموں نے ایکا کرتے ہوئے 20 جنوری پیر کے روز سے غیر معینہ مدت کیلئے پشاور کے تندور بند کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 838955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838955/مذاکرات-ناکام-پشاور-میں-نانبائیوں-کا-شٹر-ڈاؤن-ہڑتال-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org