QR CodeQR Code

پنجاب سے خیبر پختونخوا کیلئے آٹے کی ترسیل پر پابندی

17 Jan 2020 11:42

مذکورہ پابندی کے بعد خیبر پختونخوا میں ایک مرتبہ پھر آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں آئندہ 3 سے 4 دنوں کا سٹاک موجود ہے جس کے بعد صورتحال مزید گھمبیر ہوسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے ایک مرتبہ پھر خیبر پختونخوا کیلئے آٹے اور اس سے بنی تمام مصنوعات کی ترسیل پر پابندی عائد کردی ہے۔ جی ٹی روڈ اٹک اور موٹروے پر چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں جہاں پر بھاری رشوت کی ادائیگی کے بعد ایک آدھ ٹرک چھوڑ دیا جاتا ہے۔ مذکورہ پابندی کے بعد خیبر پختونخوا میں ایک مرتبہ پھر آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں آئندہ 3 سے 4 دنوں کا سٹاک موجود ہے جس کے بعد صورتحال مزید گھمبیر ہوسکتی ہے۔ قبل ازیں بھی پنجاب نے آٹے کی ترسیل پر پابندی عائد کی تھی جس کا نوٹس وزیراعظم نے لیا تھا اور دونوں صوبائی حکومتوں کے مابین مذاکرات کے بعد پابندی ہٹا دی گئی تھی، تاہم گذشتہ چار دنوں سے خیبر پختونخوا کے کسی علاقے کو پنجاب کا آٹا فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 838957

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838957/پنجاب-سے-خیبر-پختونخوا-کیلئے-آٹے-کی-ترسیل-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org